Sunday, May 12, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک روز میں 9 ہزار 500 سو سے زائد زندگیاں نگل گیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک روز میں 9 ہزار 500 سو سے زائد زندگیاں نگل گیا
March 17, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں۔ ایک روز میں 9 ہزار 500 سو سے زائد زندگیاں نگل گیا۔ ہلاکتیں 26 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

برازیل میں 2798، امریکا 1248 اور اٹلی میں 502 افراد ہلاک ہوئے۔ روس میں 443، پولینڈ 373، فرانس 338 اور جرمنی میں 313 افراد چل بسے۔ متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 12لاکھ  سے بڑھ گئی۔ 9 کروڑ 77 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو گئے۔

ادھر اسکاٹ لینڈ میں اپریل کےآغاز سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹرجن کے مطابق گھروں سے باہر نکلنے کی پابندی دو اپریل سے ختم کر دی جائے گی۔ طلبا بھی آن کیمپس کلاسز کے لیے کالج جا سکیں گے۔