Tuesday, April 23, 2024

کورونا مجموعی طور پر 10 لاکھ 41 ہزار زندگیاں نگل گیا

کورونا  مجموعی طور پر 10 لاکھ 41 ہزار زندگیاں نگل گیا
October 5, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس 10 لاکھ 41 ہزار زندگیاں نگل گیا۔ بھارت میں مزید 902 افراد جان سے گئے۔ میکسیکو 388، برازیل میں 341 مریض ہلاک ہوگئے۔ امریکا 263، ایران 211، روس 107، فلپائن میں مزید 100 مریض چل بسے۔ انڈونیشیا 96، چلی 60، ترکی 57، عراق 52، سعودی عرب میں مزید 25 اموات ہوئیںْ۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 3 کروڑ 53 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے 2 کروڑ 63 لاکھ مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔