Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا نے 9 لاکھ 56 ہزار جانیں نگل گیا

دنیا بھر میں کورونا نے 9 لاکھ 56 ہزار جانیں نگل گیا
September 19, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد نو لاکھ چھپن ہزار سے تجاوز کر گئی۔ یورپ سمیت کئی ممالک میں کورونا کی دوسری لہر نے ایک بار پھر ہزاروں لوگوں کو اسپتال پہنچادیا۔ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوگئی۔ البانیا، بلغاریہ، چیک ری پبلک، مونٹینگرو اور شمالی مقدونیہ میں ایک بار پھر ریکارڈ کیسز سامنے آگئے۔ یورپی ممالک بیلجیئم، اٹلی اور برطانیہ  بھی کورونا کی دوسری لہرسے بری طرح متاثر ہوئے جبکہ ان میں سب سے زیادہ کیسز برطانیہ میں سامنے آئے۔ فرانس، پولینڈ، نیدر لینڈز اور اسپین بھی دوسری لہر کے نشانے پر ہیں، جہاں وباء پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکا اور بھارت اب بھی عالمی وبا کی پہلی لہر کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے نو لاکھ چھپن ہزار افراد ہلاک جبکہ 3 کروڑ 7 لاکھ انیس ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیاہےکہ عالمی وبابے قابو ہوچکی ہے۔۔ کورونا کی موثر اور سستی ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔