Friday, April 26, 2024

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز
October 24, 2020

جینوا (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔یورپ کو کورونا کی دوسری لہر جبکہ امریکہ کو تیسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

دنیا  کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔کورونا کے دنیا بھر میں 99 لاکھ 18 ہزار 176 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 76 ہزار 534 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار 838 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 284 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 17 ہزار 992 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 56 ہزار 528 زندگیاں نگِل چکا ہےروس میں کل اموات 25 ہزار 525 ہو گئیں جبکہ اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 34 ہزار 752 تک پہنچ چکی ہیں۔