Friday, March 29, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 8 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 8 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز
August 23, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں، موذی مرض کے باعث اب تک 8 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مریضوں کی کل تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا تھم نہ سکی۔ موذی مرض قیمتی انسانی جانیں نگلتا جارہا ہے۔ دنیا بھرمیں ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 7 ہزار 690 تک پہنچ گئی۔ جان لیوا وباء سے اب تک دنیا بھر میں 2 کروڑ 33 لاکھ 59 ہزار 690  افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک کروڑ 58 لاکھ 91 ہزار 502 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ تازہ ترین صورتحال پر نظر ڈالیں تو امریکا میں  24 گھنٹوں میں 952 افراد ہلاک ہوئے جب کہ وہاں اموات  کی مجموعی تعدادایک لاکھ اسی ہزار ایک سو باون ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں 823، چلی 69، ارجنٹائن 118 اور میکسیکو میں 504 اموات ریکارڈ ہوئیں جبکہ بھارت میں مزید 918، عراق 70، ایران 126، ترکی 22، سعودی عرب 39، بنگلہ دیش 46، برطانیہ 18 اور انڈونیشیا میں مزید 94 افراد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح فلپائن میں 26، یوکرائن 37، جنوبی افریقہ 144، روس 121، اٹلی 3، بولیویا میں 61، رومانیہ 37، کولمبیا 400، ایکواڈور 29 اور ہنڈراس میں مزید 13 افراد چل بسے۔