Friday, April 19, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 8 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 8 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئیں
August 28, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) خطرناک وبا کورونا کے وار تھم نہ سکے۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں 8 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئیں۔ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ  تک جا پہنچی۔ خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 70 لاکھ 76 ہزار 469 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1125  ہلاک، مجموعی تعداد 184778 ہو گئی۔ برازیل میں 970، چلی 82، ارجنٹائن 211، کولمبیا 284  اور میکسیکو میں 626 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ بھارت میں 1065، ایران 117، جنوبی افریقہ 126، اور ترکی میں 26 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 30، بنگلہ دیش 45، برطانیہ 12 اور انڈونیشیا میں مزید 120 افراد ہلاک ہوئے۔ فلپائن میں 97، یوکرائن 49، روس 121 اور اسپین میں مزید 25 افراد ہلاک ہوئے۔ بولیویا میں 62، رومانیہ 38، ایکواڈور 61 اور ہنڈراس میں 44 افراد چل بسے۔ جنوبی افریقہ میں 126، ڈومینکن ریپبلک 17 اور گوئٹے مالا میں مزید 23 افراد ہلاک ہوئے۔