Friday, April 19, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 7 لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 7 لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئیں
August 7, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کی وبا بدستور خطرہ ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 7 لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئیں۔ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ تک جا پہنچی۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ 38 ہزار 21 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 23 لاکھ  46 ہزار 89 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1203  ہلاک، مجموعی تعداد 162804 ہو گئی۔ برازیل میں 1226، چلی 97 اور میکسیکو میں 829 اموات ریکارڈ ، بھارت میں 899، عراق 67، ایران 174 اور ترکی میں 14 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 35، ارجنٹائن 29، بنگلہ دیش 39 اور انڈونیشیا میں مزید 69 افراد ہلاکفلپائن 28، کرغستان 9، یوکرائن میں 31، روس 116،  برطانیہ 49 اور اٹلی میں مزید 6 افراد بولیویا میں 65، گوئٹے مالا 47، رومانیہ 45 اور ہنڈراس میں 23 افراد چل بسے۔