Wednesday, May 1, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 6لاکھ 70 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں  6لاکھ 70 ہزار سے تجاوز
July 30, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں  6لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئیں ، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ 85 ہزار تک جا پہنچی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں برازیل میں مزید1554،امریکا میں1485،بھارت میں 779، میکسیکو میں 485 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، دنیا بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ95ہزار مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

 دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں ، امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1418  ہلاک ہوئے جس کے بعد سپر پاور میں   ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53ہزار 709 ہو گئی ، جنوبی افریقہ میں  240، برازیل میں 1554، چلی میں  38 اور میکسیکومیں 854 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔

بھارت میں 779، عراق میں  68، ایران میں  196 اور ترکی میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔  سعودی عرب میں  27، ارجنٹائن میں  21، بنگلہ دیش میں  35 اور انڈونیشیا میں مزید 74 افراد ہلاک  ہوئے ۔

روس میں  169،  برطانیہ میں  83، فرانس میں  15 اور اٹلی میں مزید 6 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔ فلپائن میں 16، کرغستان میں  18، گوئٹے مالا میں  53، یوکرائن میں 21 افراد ہلاک ہوئے ۔ بولیویا میں 73، رومانیہ میں  30، کولمبیا میں  380 اور ہنڈراس میں 48 افراد چل بسے۔