Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 71 ہزار سے تجاوز، 12 لاکھ 97 ہزار متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 71 ہزار سے تجاوز، 12 لاکھ 97 ہزار متاثر
April 6, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار سے بڑھ گئی۔ امریکا میں مزید 1165، اسپین میں 414، برطانیہ میں 621، اٹلی میں 525، فرانس میں 518، بیلجیئم میں 185، ایران میں 136، جرمنی میں مزید 140، نیدرلینڈز میں 115، ترکی میں 73، سعودی عرب میں 5 اور ملائیشیا میں مزید 4 مریض دم توڑ گئے۔ مجموعی طورپر اٹلی میں 15887، اسپین میں 12641، امریکا میں 9616، فرانس میں 8078، برطانیہ میں 4934، ایران میں 3603، نیدرلینڈز میں 1766، جرمنی میں 1584، بیلجیئم میں 1447، ترکی میں 574، ملائیشیا میں 61 اور سعودی عرب میں اب تک 34 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ادھر سویڈن کے وزیر اعظم نے کورونا سے ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا، اسٹیفن لوفنیس کہتے ہیں عوام نے حکومتی احکامات کوسنجیدگی سے نہیں لیا۔