Thursday, March 28, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئیں
July 12, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ 40 ہزار تک جا پہنچی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 74 لاکھ  41 ہزار اور 958 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 503  ہلاک، مجموعی تعداد 137174 ہو گئی۔ برازیل میں 92، میکسیکو 665، چلی میں 100 اموات ریکارڈ بھارت میں 543، عراق 95، افغانستان 23 ایران 188 اور ترکی میں 21 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 30،  بنگلہ دیش 30 اور انڈونیشیا میں مزید 66 افراد ہلاک ہوئے۔ اٹلی 7، فلپائن 12، یوکرائن 27 اور روس میں 188 افراد ہلاک ہوئے۔ ہنڈراس 45، ایکواڈور 92، رومانیہ 24 اور بولیویا میں 64 افراد چل بسے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی آخر کار ماسک پہن ہی لیا۔ امریکی صدر نے ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور طبی عملے، فوجی اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب امریکی صدر کو ماسک پہنے دیکھا گیا۔ ماسک سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں تھے بلکہ ان کا ماننا ہے کہ کچھ خاص مقامات اور اوقات ایسے ہوتے ہے کہ ماسک پہننا ناگزیر ہوتا ہے۔ ماضی میں ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جوبائیڈن کو ماسک پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور فخریہ اعلان کیا تھا کہ وہ کبھی ماسک نہیں پہنیں گے۔