Friday, April 26, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ 79 ہزار،93 لاکھ 43 ہزار متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ 79 ہزار،93 لاکھ 43 ہزار متاثر
June 24, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ جاری ہے، اموات 4 لاکھ 79 ہزار تک پہنچ گئیں۔ متاثرین بھی 93 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 364 اور امریکا میں مزید 863 افراد ہلاک ہوگئے، میکسیکو 759، بھارت 468، برطانیہ 280 ہلاکتیں ہوئیں۔ پیرو میں 181، اٹلی 18 اور فرانس 57، جرمنی میں 17  اور چلی میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر روس میں 153، کینیڈا میں 18 اور بولیویا میں 47 افراد چل بسے۔ دوسری جانب عراق میں 84، ایران میں 121، ترکی میں 27، سعودی عرب میں 39 اور بنگلہ دیش میں 43 اور انڈونیشیا میں مزید 35 افراد جاں بحق پوگئے۔