Thursday, March 28, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 37 ہزار 830، 7 لاکھ 86 متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 37 ہزار 830، 7 لاکھ 86 متاثر
March 31, 2020
میڈرڈ (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 37 ہزار 830 ہوگئیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 7 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس دنیا بھر میں 3700 سے زائد زندگیاں نگل گیا۔ آج میکسیکو میں مزید 8، چین میں 5 اور جنوبی کوریا میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسپین، امریکا اور فرانس میں وباء پھیلنے کے بعد سے بد ترین دن 30 مارچ تھا۔ یومیہ ہلاکتوں میں اسپین نے اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ ہلاکتیں رپورٹ کرنے والا ملک بن گیا۔ مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ روز اسپین میں مزید 913، اٹلی میں 812، امریکا میں 573، فرانس میں 418، برطانیہ میں 180، ایران میں 117 اورجرمنی میں 104 مریضوں نے دم توڑا۔