Friday, April 19, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 22 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 22 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئیں
January 31, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے خوفناک وار جاری ہیں، دنیا میں ہلاکتیں 22 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 31 لاکھ تک جا پہنچی۔

جان لیوا وباء نے کئی ملکوں میں قہر ڈھا دیا،،امریکا میں مزید ڈھائی ہزار افراد کا چل بسے، مجموعی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار سےتجاوز کر گئی۔

برازیل میں 2 لاکھ 24 ہزار، میکسیکو میں ایک لاکھ 56 ہزار ہلاکتیں ہوچکیں۔

مہلک وائرس سے بھارت میں اموات ایک لاکھ 54 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد ہوگئیں۔