Friday, April 26, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 11 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 11 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز
October 31, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے، دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 لاکھ 93 ہزار سے بڑھ گئیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 988 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار  تک جا پہنچی۔ اِدھر ایک روز میں بھارت میں 550، فرانس میں 545 اور برازیل میں 529 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ دوسری جانب اسپین میں کورونا پابندیاں مزید سخت ہونے پر شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، کئی املاک کو آگ لگا دی۔