Thursday, April 18, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئیں
June 12, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 لاکھ 83 ہزار 523 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 38 لاکھ 33 ہزار 166 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 899 ہلاک ، مجموعی تعداد 116029 ہو گئی۔ برازیل میں 1261، میکسیکو 708، کینیڈا میں 36 اور روس میں 174 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ مصر 35، ایران 78 ، ترکی 17 اور بھارت میں 394 ، سعودی عرب 38 اور بنگلہ دیش 37 اور انڈونیشیا میں مزید 41 افراد ہلاک ہوئے۔ برطانیہ میں مزید 151، جرمنی 7، اور اٹلی میں 53 افراد ہلاک ہو گئے۔ سویڈن 19 ، فرانس 27، بیلجیئم 7 اور نیدرلینڈز میں 2 افراد چل بسے۔