Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3لاکھ 57ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3لاکھ 57ہزار سے تجاوز
May 28, 2020

لندن ( 92 نیوز) دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی ہے ، متاثرین 57 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئے ،  امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں  1535  افراد جان سے گئےجس کے بعد اموات ایک لاکھ 2ہزار 107ہوگئیں ۔ برازیل میں مزید 1148،میکسیکو میں 501  برطانیہ  میں 412 اموات ہوئیں ۔  دنیا بھر میں 24 لاکھ 97 ہزار مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

دنیا بھر میں 58لاکھ کے قریب  افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات3لاکھ 56ہزار سے زائد ہوچکی ہیں ، امریکا میں ایک بار پھر کوروناکےوار تیز ہوئے ہیں ،ایک دن میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔

برازیل میں بھی24گھنٹوں کےدوران ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ اسپین میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے،24گھنٹے میں صرف ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

برازیل میں بھی  کورونا قہر ڈھانے لگا ہے  جہاں ایک دن کےدوران ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں،مجموعی تعداد ساڑھے پچیس ہزار سے تجاوز کر گئی  ۔ روس نے کورونا وائرس کے پیش نظر سینٹ پیٹرزبرگ میں 21سے23جولائی تک ہونے والی برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس منسوخ کردی۔ ماسکو میں لاک ڈاؤن میں 14جون تک توسیع کر دی گئی ۔