Thursday, May 2, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 79 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 79 ہزار سے تجاوز
April 7, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 79 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ جنوری کے بعد سے پہلی بار چین میں کورونا کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔ نیویارک، برطانیہ، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ امریکا میں مزید 1036 ہلاک ہو گئے، صرف نیویارک میں ریکارڈ 731 ہلاکتیں ہوئیں۔ برطانیہ میں 854، بیلجیئم میں 403 اور نیدرلینڈز میں 234 دم توڑ گئے۔ اسپین میں 457، ایران 133، سویڈن میں مزید 114 مریض ہلاک ہو گئے۔ ملائیشیا میں ایک، سعودی عرب میں 3 اور انڈونیشیا میں مزید 12 افراد چل بسے۔ اٹلی میں مزید 604 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 586 ہوگئی۔ لاک ڈائون کے باوجود مسلسل نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، 3 ہزار 836 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ اٹلی میں اب تک 17 ہزار 127 ہلاک ہوگئے، اسپین میں 13 ہزار 798 افراد ہلاک ہوچکے، امریکا میں مجموعی ہلاکتیں تقریباً 12 ہزار ہوگئیں۔ فرانس میں 8911 اور برطانیہ میں 6227 ہلاکتیں ہوچکیں۔ ایران میں 3872، چین میں 3331، نیدرلینڈز میں 2101، بیلجیئم میں 2035، ترکی میں 649، ملائیشیا 63، سعودی عرب میں41 اموات ہوچکیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی۔ امریکا میں متاثرین کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ دنیا بھرمیں 2 لاکھ 97 ہزار کورونامتاثرین صحتیاب بھی ہوچکے۔