Tuesday, May 21, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں دس ہزار 586 افراد لقمہ اجل بن گئے

دنیا بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں دس ہزار 586 افراد لقمہ اجل بن گئے
May 11, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں دس ہزار 586 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 17 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 کروڑ 94 لاکھ 72 ہزار 124 ہو گئی۔ امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 709 نئے کیسز، 111 مزید اموات ہوئیں۔ بھارت میں 3 لاکھ 29 ہزار 517 نئے کیسز ، 3 ہزار 879 مزید ہلاکتیں ہوئیں۔ فرانس میں 3 ہزار 292 کیسز ، 292 اموات سامنے آئیں۔ ترکی میں 13 ہزار 604 کیسز ، 282 اموات سامنےآئیں۔ روس میں 8 ہزار 465 نئے کیسز ، 321 اموات سامنے آئیں۔ برطانیہ میں 2 ہزار 357 نئے کیسز ، 4 اموات سامنے آئیں۔ اٹلی میں 5 ہزار 80 نئے کیسز ، 198 اموات سامنے آئیں۔ اسپین میں 4 ہزار 579 نئے کیسز ، 35 اموات سامنےآئیں۔ جرمنی میں 4 ہزار 556 نئے کیسز ، 49 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ پولینڈ میں 2 ہزار 32 نئے کیسز ، 22 اموات سامنے آئیں۔ ایران میں 18 ہزار 408 نئے کیسز ، 351 مزید اموات ہوئیں۔