Sunday, May 12, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے پونے 3 لاکھ افراد ہلاک، 40 لاکھ متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے پونے 3 لاکھ افراد ہلاک، 40 لاکھ متاثر
May 9, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئی، چالیس لاکھ افراد مہلک وائرس سے متاثرہ ہوگئے۔ 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید 1650 افراد جان سے گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78 ہزار 577 ہوگئی، برازیل میں مزید 804، برطانیہ میں 626، میکسیکو میں 257 اموات ہوئیں۔ اٹلی اور فرانس میں مزید 243، 243، اسپین میں 229 افراد ہلاک ہوگئے، ادھر امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی۔