Friday, March 29, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے مزید ساڑھے 9 ہزار سے زائد اموات رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا سے مزید ساڑھے 9 ہزار سے زائد اموات رپورٹ
April 20, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید ساڑھے 9 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔ ہلاکتیں 30 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت میں کورونا وبا سنگین صورتحال اختیار کرگئی۔ تیسری لہر کی سب سے زیادہ 1757 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 56 ہزار 947 نئے کیس سامنے آگئے۔ ایران میں مزید 398 اموات، 24 ہزار 346 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ترکی میں اب تک کی سب سے زیادہ 341 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایک ہی روز میں 55 ہزار 149 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔

سعودی عرب میں 11 اموات، 970 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ برطانیہ میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ گیا۔ 24 گھنٹے میں صرف 4 کورونا متاثرین ہلاک ہوئے۔ برطانیہ بھر میں مزید 2 ہزار 963 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی۔

کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 14 کروڑ 25 لاکھ سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 12 کروڑ 9 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔