Saturday, April 20, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے مزید 955 افراد ہلاک، 2 لاکھ 77 ہزار متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے مزید 955 افراد ہلاک، 2 لاکھ 77 ہزار متاثر
April 4, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج دنیا کے مختلف ممالک میں 13 ہزارسے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ آج مزید 955 افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بنے۔ دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ امریکا میں آج 361 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی متاثرین 2 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگئے۔ امریکا میں کورونا سے مزید 11 افراد ہلاک ہوگئے، مجموعی ہلاکتیں 7400 سے زیادہ ہوگئیں۔ اٹلی 1468، جرمنی میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1274ہوگئی۔ چین میں مزید 4 افراد کورونا سے چل بسے، کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 3326 ہوگئیں۔ چین میں مزید 19 افراد کورونا کا شکار ہوگئے، کیسز کی مجموعی تعداد 81 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ سوئٹزرلینڈ میں 13، روس میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر ایران میں مزید 158 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ آج 2560 نئے کیس سامنے آگئے۔ ایران میں مجموعی ہلاکتیں 2560 ہوگئیں۔