Sunday, May 12, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے مزید 8 ہزار سے زائد افراد چل بسے

دنیا بھر میں کورونا سے مزید 8 ہزار سے زائد افراد چل بسے
May 17, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے مزید 8 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ہلاکتیں 33 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

برازیل 899، امریکا279  اور روس میں 391 مریض چل بسے۔ ایران 303، ترکی 223، میکسیکو 221 اور نیپال میں 146 جان سے گئے۔

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 36 لاکھ سے بڑھ گئی، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی 14 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔