Tuesday, April 16, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے مزید 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے

دنیا بھر میں کورونا سے مزید 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے
May 7, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

 کورونا وائرس سے ہلاکتیں 32 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر دئیں۔ برازیل  2531، امریکا 849 اور پولینڈ میں 510 مریض چل بسے۔ کولمبیا 399، ارجنٹائن 398 اور روس میں 351 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 66 لاکھ سے بڑھ گئی۔ صحت مند مریضوں کی تعداد بھی 13 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

ادھر بھارت اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ملک اور وبا کا گڑھ بن چکا ہے۔ گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر ریکارڈ چار لاکھ چودہ ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ تین ہزار نو سو بیس افراد ہلاک ہوئے۔

دیہاتی علاقوں میں محدود طبی سہولتوں کے باعث صورتحال مزید تشویشناک ہے کیونکہ اسپتال بہت دور ہیں، لوگ مریضوں کا عطائیوں سے درختوں کے نیچے علاج کروانے پر مجبور ہیں۔ ملک کا نظام صحت بالکل چوپٹ ہو کر رہ گیا۔ لوگ مریضوں کو رکشوں پر لانے پر مجبور ہیں۔ ایک این جی او نے مریضوں کو اسپتالوں میں لانے، لے جانے کیلئے گیارہ رکشوں کے استعمال  شروع کر دیئے۔