Saturday, May 11, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید چودہ ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید چودہ ہزار سے زائد افراد ہلاک
April 22, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں۔ ایک روز میں مزید چودہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو گئیں۔

 عالمی سطح پر کورونا وائرس سے مجموعی اموات تیس لاکھ اکہتر ہزار سے بڑھ گئیں۔ برازیل میں 3157، امریکا 856 ،پولینڈ میں 740 افراد ہلاک ہوئے۔ میکسیکو میں 582، یوکرائن 429، روس 399 اور ایران میں 388 افراد چل بسے۔ دنیا بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز  14 کروڑ چوالیس  لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی 12 کروڑ چھبیس لاکھ سے بڑھ گئی۔

 ادھر بھارت میں کورونا کی نئی اقسام  نے تباہی مچا دی۔ نیا وائرس مہاراشٹر، دہلی، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں تیزی سے پھیلنے لگا۔ اسپتال مریضوں اور ایمبولینسز لاشوں سے بھر گئیں۔ ایک دن میں تین لاکھ پندرہ ہزار سے زائد کیسز کا عالمی ریکارڈ بن گیا۔ بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں  سب سے زیادہ  2102 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ مجموعی اموات ایک لاکھ  84 ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئیں۔