Tuesday, April 16, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید ساڑھے 13 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا  سے ایک روز میں مزید ساڑھے 13 ہزار سے زائد اموات
April 16, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید ساڑھے 13 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتیں 29 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 2 لاکھ 16 ہزار850 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ بھارت میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کے یہ سب سے زیادہ یومیہ کیس ہیں۔ ایک روز میں 1183 ہلاکتیں، تعداد 1 لاکھ 74 ہزارسے بڑھ گئی۔

ایران اور ترکی میں کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات ہوئیں۔ ایران میں کورونا کے مزید 321 اور ترکی میں 297 متاثرین چل بسے۔ ترکی میں مزید 61 ہزار 400 افراد کورونا وائرس سے متاثر بھی ہوئے۔ ایران میں مزید 25 ہزار78 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

 ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس سے 30 متاثرین ہلاک، مزید 2 ہزار 672 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ سعودی عرب میں 10 اموات، 985 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 13 کروڑ95 لاکھ تک جا پہنچی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 11 کروڑ 85 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔