Thursday, May 9, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 15 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا  سے ایک روز میں مزید 15 ہزار سے زائد اموات
April 30, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 15 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ ہلاکتیں 31 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

 امریکا 870 ، برازیل 3074 اور ارجنٹائن میں 561 کورونا کے مریض چل بسے۔ پولینڈ 541، کولمبیا 505، یوکرائن 387 اور ایران میں 381 افراد کورانا سے ہلاک ہوئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 11 لاکھ سے بڑھ گئی۔ صحت مند مریضوں کی تعداد بھی 12 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت میں یومیہ کیسز کا ایک اورالمناک عالمی ریکارڈ بن گیا۔ 24 گھنٹےکےدوران ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار829 کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک روز میں 3 ہزار 501 کورونا متاثرین ہلاک ہو گئے۔ایران میں مزید 385 اموات، 19 ہزار 899 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ ترکی میں 339 مریض کورونا کے باعث دم توڑ گئے۔ 37 ہزار 674 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں 11 اموات، 1026 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ برطانیہ میں مزید 22 متاثرین ہلاک، 2 ہزار 445 افراد کورونا وبا میں مبتلا ہو گئے۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 15 کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ گئی۔