Saturday, April 20, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 14 ہزار سے زائد اموات رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 14 ہزار سے زائد اموات رپورٹ
April 21, 2021

برازیلیا (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 14 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔ ہلاکتیں 30 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گیں۔

برازیل 2954، امریکا 881 اور پولینڈ میں 601 مریض چل بسے۔ ایران میں 395 ،اٹلی 390، روس 379 اور فرانس میں 375 افراد ہلاک ہوئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا وبا  کی تیسری لہر سے آئے روز نیا ریکارڈ بننے لگا۔ متاثرین اور ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ سب سے زیادہ 2020 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 2 لاکھ 94 ہزار 290 نئے کیس بھی سامنے آگئے ۔ مجموعی اموات ایک لاکھ بیاسی ہزار سے بڑھ گئیں۔ کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی 12 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔