Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد اموات ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد اموات ہو گئیں
April 23, 2021

برازیلیا (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد اموات ہو گئیں۔ ہلاکتیں 30 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

 دنیا بھر میں کورونا کے خوفناک وار جاری ہیں۔ برازیل 2070، امریکا 884 اور پولینڈ میں 694 مریض کورونا سے چل بسے۔ میکسیکو 549، یوکرائن 470، ایران 453 اور روس میں 397 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔ دنیا بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 53 لاکھ  سے بڑھ گئی۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی 12 کروڑ 33 لاکھ  سے تجاوز کر گئی۔

ادھر کورونا کی تیسری لہر نے بھارت کے کمزور نظام صحت کی کمر توڑ دی۔ نئی دہلی میں اجتماعی تدفین، چتائیں جلانے کا آغاز ہو گیا۔ قبرستانوں اور شمشان گھاٹ میں جگہ کم پڑنے پر اجتماعی رسومات ادا ہونے لگیں۔

مقامی فلاحی تنظیم کا کہنا ہے دہلی نے اس سے بدترین صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔ مرنےوالوں میں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔