Saturday, May 11, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا  سے ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد اموات
April 15, 2021

برازیلیا (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ ہلاکتیں 29 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت میں کورونا بے قابو ہو گیا۔ ایک ہی روز میں تقریباً 2 لاکھ نئے مریض سامنےآگئے۔ بھارت میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کے یہ سب سے زیادہ یومیہ کیس ہیں۔ برازیل میں مزید 3462، امریکا 915، پولینڈ میں 803 مریض ہلاک ہوئے۔ میکسیکو 592، اٹلی 469، یوکرین 467، جرمنی میں 405 ہلاکتیں ہوئیں۔ روس 399، ارجنٹینا 368، کولمبیا 337، پیرو میں 323 متاثرین چل بسے۔

ایران میں کورونا سے اموات میں یومیہ کیسز کا ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔ 24 گھنٹے میں مزید 304 اموات ہوئیں۔ 25 ہزار 582 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ ترکی میں بھی کورونا متاثرین اور اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 279 اموات، 62 ہزار 797 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ برطانیہ میں 38 متاثرین ہلاک، مزید 2 ہزار491 افراد کورونا سے متاثر ہو گئے۔ سعودی عرب میں 8 اموات، 929 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 13 کروڑ88 لاکھ سےبڑھ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 11 کروڑ 16 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔