Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں دس ہزار سات سو سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں دس ہزار سات سو سے زائد اموات
April 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا۔ ایک روز میں دس ہزار سات سو سے زائد اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 496 اموات ہوئیں جبکہ 21 ہزار 26 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ برازیل میں 1279، کولمبیا 448 اور ارجنٹینا میں 443 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 14 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزارسے بڑھ گئی۔

 ادھر دارالحکومت دہلی کا یہ عالم ہے کہ  شہری علاج کیلئے ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ویکسی نیشن کیلئے لوگوں کا ہجوم ہے مگر ویکسین نہیں ہے۔ سڑکیں، کار پارکنگ اور گاڑیاں مریضوں سے بھری ہیں۔ بےبس لواحقین کی آہ وبکا دل دہلا رہی ہے۔ ہر ایک منٹ میں 243 نئے کیسز اور تقریبا دو اموات سامنے آرہی ہیں۔ کئی شہروں میں نئے شمشان گھاٹ تیار کیئے گئے ہیں ۔ 24 گھنٹے لاشیں جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔