Saturday, April 27, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 933 ہوگئیں

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 933 ہوگئیں
August 8, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 933 تک پہنچ گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 94 لاکھ 81 ہزار 25 ہو گئی، دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 24 لاکھ  74 ہزار 825 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں 24 گھنٹوں میں 899  ہلاک، مجموعی تعداد ایک لاکھ تریسٹھ ہزار سے زائد ہو گئی، برازیل میں 928، چلی 69 اور میکسیکو میں 819، ارجنٹائن 40، بھارت میں 940 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ عراق میں 75، ایران میں 156، سعودی عرب 38 اور ترکی میں 15، بنگلہ دیش میں 27 اور انڈونیشیا میں مزید 72 افراد جاں بحق ہو گئے۔