Tuesday, May 21, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 لاکھ 77 ہزار 638 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 لاکھ 77 ہزار 638 تک پہنچ گئی
December 29, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں خطرناک کورونا سے اموات کی تعداد 17 لاکھ 77 ہزار 638 تک پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید 626 ہلاک  ہو گئے۔ بھارت میں 240 افراد ہلاک ، برازیل میں 61 ہلاکتیں اور روس میں کورونا وائرس سے 487 افراد ہلاک ہوئے۔

 کورونا وائرس  فرانس میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 363 ہلاکتوں کا سبب بنا جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تریسٹھ ہزار سے بڑھ  گئی۔ برطانیہ میں 357 ہلاکتیں، ترکی میں مزید 257 افراد ہلاک جبکہ اٹلی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 445 ہلاکتیں ہوئیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار 625 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 5 کروڑ75 لاکھ 295 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔