Thursday, March 28, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز
November 12, 2020

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 341 تک پہنچ گئی ۔ جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد  5 کروڑ 22 لاکھ 51 ہزار 998 ہو گئی ۔

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  587 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 506 ہو گئی ۔ بھارت میں بھی مہلک  وائرس کے وار جاری ہیں جہاں  مزید 549 افراد کی ہلاکت کے بعد کل ایک لاکھ 28 ہزار 164 افراد موت کی وادی پہنچ گئے ۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 236 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد  ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 78 ہو گئی ۔فرانس میں مزید 328 افراد  قاتل وائرس کا نشانہ بنے جس کے بعد  ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 535 پر آگئی۔

روس میں گزشتہ روز 432 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ، روس میں مجموعی طور پر 31 ہزار 593 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برطانیہ میں 595 افراد  گزشتہ روز کورونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد برطانیہ میں ہلاکتوں کی کل تعداد 50 ہزار 365 ہو گئی ۔

اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 623 افراد مہلک وائرس  کی بھینٹ چڑھے ، اٹلی میں اب تک 42 ہزار 935 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔میکسیکو میں گزشتہ روز 617  جرمنی میں 116  ہلاک،ایران میں 462 ،پولینڈ میں 430  ،چلی میں 22  بیلجیئم میں 345 ،یوکرائن میں 191  ،انڈونیشیا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 75 ،رومانیہ میں 203  افراد ہلاک ہوئے ۔