Wednesday, April 24, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 5 لاکھ 59 ہزار 895 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 5 لاکھ 59 ہزار 895 تک پہنچ گئی
July 11, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 895 تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 31 ہزار 321 ہو گئی۔ امریکا میں 24 گھنٹوں میں 478  ہلاک، مجموعی تعداد 136300 ہو گئی ہے، برازیل میں 152، میکسیکو 730، چلی میں 99 اور بھارت میں 521 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ عراق 78، افغانستان 14، ایران 142 اور ترکی میں مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے، سعودی عرب 51،  بنگلہ دیش 37،اور انڈونیشیا میں مزید 52 افراد جان سے گئے۔ ادھر اٹلی میں 12، فلپائن میں 45، یوکرائن میں 18 اور روس میں 174 افراد ہلاک ہوگئے۔