Tuesday, April 23, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 3 لاکھ 48 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 3 لاکھ 48 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
May 26, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات 3 لاکھ 48 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ  84  ہزار 211 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 2362812 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 505 ہلاک، مجموعی تعداد 99805 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 121، جرمنی 57 اور اٹلی میں 92 افراد ہلاک ہو گئے۔ بیلجیئم 32، نیدرلینڈز 8، روس میں 92، سویڈن میں 31 افراد چل بسے۔ برازیل میں 806، میکسیکو 215، ایکواڈور 95، کینیڈا میں 114 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ایران 34 اور ترکی میں 29 اور بھارت 148 مزید ہلاکتیں ہوئیں ۔