Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 20 لاکھ 18 ہزار تک جا پہنچیں

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 20 لاکھ 18 ہزار تک جا پہنچیں
January 16, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اموات 20 لاکھ 18 ہزارتک جا پہنچیں۔

مہلک وائرس سے امریکا میں مزید3805 ، برطانیہ میں 1280 اور برازیل میں 1131 افراد جان سے گئے۔

جان لیوا کورونا سے جرمنی میں 1045، میکسیکومیں 999 اور روس میں مزید 555 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اٹلی میں مزید 477، فرانس میں 399 اور پولینڈ میں 386 ہلاکتیں ہوئیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کی عالمی تعداد 9 کروڑ43  لاکھ 10 ہزارسے بڑھ گئی، دنیا بھرمیں 6 کروڑ 73 لاکھ 42 ہزارمریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔