Friday, April 19, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 19 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 19 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئیں
January 11, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں موذی مرض کورونا سے اموات 19 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئیں۔

امریکا میں مزید 1792، میکسیکو میں 1135، برطانیہ میں 563 مریض ہلاک ہو گئے۔ برازیل 483، روس 456، جرمنی 373، اٹلی میں 361 متاثرین دم توڑ گئے۔ جنوبی افریقہ 339، کولمبیا 330، انڈونیشیا 182، پولینڈ میں مزید 177 ہلاکتیں ہوئیں۔ ترکی 176، فرانس 151، بھارت 150، کینیڈا میں مزید 117 اموات رپورٹ ہوئیں۔ پرتگال 102، یوکرین 99، ہنگری میں کورونا کے مزید 94 مریض ہلاک ہوئے۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 9 کروڑ 7 لاکھ تک جا پہنچی۔ بین الاقوامی سطح پرکورونا کے 6 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔