Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 19 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 19 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز
January 9, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 لاکھ 20 ہزار705 تک پہنچ گئی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ93 لاکھ 18 ہزار232 ہو گئی۔

دنیا بھر میں کورونا کے 6 کروڑ 39 لاکھ 89 ہزار717  مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں پچھلے 24  گھنٹوں میں مزید 3807 ہلاک جبکہ بھارت میں میں 229  ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1044 افراد ہلاک ہوگئے۔

ادھر روس میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 454 ہلاکتیں ہوئیں۔ برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1325 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 79833 ہو گئی۔

ترکی میں 186 افراد، اٹلی میں 620 افراد اور جرمنی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1143  افراد ہلاک ہوئے۔