Friday, April 19, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 17 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 17 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئیں
December 30, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات 17 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئیں ۔ امریکا میں مزید 3261، برازیل میں 1075 اور جرمنی میں 935 ہلاکتیں ہوئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق خطرناک وائرس کورونا سے اٹلی میں 659، روس میں 562 اور فرانس میں مزید 468 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی عالمی تعداد 8 کروڑ 22 لاکھ 89 ہزار تک جا پہنچی۔ برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 414 ہلاک، ترکی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20388 ، جرمنی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 935 ہلاک جبکہ میکسیکو میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 429 ہلاک ہو گئے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 122855 ہو گئی ۔ دنیا بھر میں کورونا کے 5 کروڑ 83 لاکھ 12 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ادھر روسی گورنمنٹ روسٹیٹ ایجنسی نے کورونا کے نئے اعداد وشمار جاری کر دیئے ۔ روس میں ہلاکتیں 55 ہزار 265 کی بجائے ایک لاکھ 86 ہزار ہیں۔

دوسری طرف لندن اسکول آف ہائی جین اور ٹروپیکل میڈیسن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس 2021 کے حوالے سے 2020 سے زیادہ خطرناک ہو گا۔ بیس لاکھ افراد کو ہر ہفتے ویکسین نہ دی گئی تو ہلاکتیں مزید بڑھ جائیں گی۔ کورونا کی تیسری لہر پہلے سے بھی زیادہ خوفناک ہو گی۔

ادھر لندن کے اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر گئے۔ ڈاکٹرسونیا ادیسرا کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو صورتحال سنگین ہو جائے گی۔

 دوسری طرف روس نے برطانیہ سے اپنی پروازوں کی معطلی میں 12 جنوری تک توسیع کر دی۔