Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 13 لاکھ 64 ہزار ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 13 لاکھ 64 ہزار ہو گئیں
November 20, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ اموات 13 لاکھ 64 ہزار ہو گئیں ۔ متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ 7 ہزارتک جا پہنچی۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا سے مزید 1974، برازیل 664 اور اٹلی میں 653 ہلاکتیں ہوئیں۔ پولینڈ میں 637، بھارت 584 اور میکسیکو میں مزید 502 اموات واقح ہوئیں۔ روس میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 463 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34850 ہو گئی۔ اسپین میں 252 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 42291 ہو گئی۔ دنیا بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ جان لیوا وائرس کورونا سے میکسیکو میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 502 افراد ہلاک ہوئے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 99528 ہو گئی۔ جرمنی میں 296 افراد ہلاک، پولینڈ میں 637 ہلاکتیں اور یوکرائن میں 257 افراد ہلاک ہوئے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10369 ہو گئی۔