Saturday, April 20, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 66 ہزار اموات، 60 لاکھ 30 ہزار سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 66 ہزار اموات، 60 لاکھ 30 ہزار سے زائد متاثر
May 30, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کورونا سے دنیا بھر میں اموات 3 لاکھ 66 ہزار تک جا پہنچیں، 60 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوگئے۔ جان لیوا وائرس سے امریکا میں ایک لاکھ 4 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے، برطانیہ میں38، اٹلی میں33، فرانس میں 28 ہزار افراد جان سے گئے، اسپین اور برازیل میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27،27 ہزار  تک جا پہنچی۔ بھارت کورونا کیسز میں 9 ویں نمبر پر آگیا، 5 ہزار کے قریب افراد کورونا کے باعث جان سے گئے، سعودی عرب میں 1581 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، تعداد 81 ہزار 766 ہوگئی، مزید 17 مریض جاں بحق ہوگئے، اموات 458 تک پہنچ گئیں۔