Saturday, April 20, 2024

دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 44 ہزار افراد ہلاک، 34 لاکھ 84 ہزار سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 44 ہزار افراد ہلاک، 34 لاکھ 84 ہزار سے زائد متاثر
May 3, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کی تباہ کاریاں عروج پر ہیں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار سے بڑھ گئی،34 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ امریکا بدستور وائرس کے نشانے پر ہے، جہاں 24 گھنٹوں میں 1691 افراد جان سے گئے، مجموعی اموات 67 ہزار سے تجاوز کر گئیں، برطانیہ میں مزید 621، اٹلی میں 474، برازیل میں 340 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایکواڈور میں 308، اسپین میں 276 افراد کورونا کے ہاتھوں چل بسے، سعودی عرب میں کورونا سے 176 افراد جاں بحق ہوئے، مریضوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 459 ہوگئی۔