Sunday, May 12, 2024

دنیا بھر میں کورونا بے قابو، اموات 28 لاکھ 39 ہزار 5 سو سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا بے قابو، اموات 28 لاکھ 39 ہزار 5 سو سے بڑھ گئیں
April 2, 2021

براسیلیا (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں گیارہ ہزار 522 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اموات 28 لاکھ 39 ہزار 5 سو سے بڑھ گئیں۔

برازیل میں مزید 3673، امریکا 952 اور پولینڈ میں 621 ہلاکتیں ہوئیں۔ میکسیکو میں 577، اٹلی 501 اور بھارت میں 468 مریض دم توڑ گئے۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی۔ دنیا میں کورونا کے 10 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ فرانس میں مزید 314، روس میں 383، برطانیہ میں 51، ترکی میں 176 اموات ہوئیں۔ اسپین میں مزید 82، جرمنی 205، کولمبیا میں 192، ارجنٹینا میں 83 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔