Tuesday, May 7, 2024

دنیا بھر میں کورونا بے قابو، اموات 15 لاکھ 49 ہزار 733 تک پہنچ گئیں

دنیا بھر میں کورونا بے قابو، اموات 15 لاکھ 49 ہزار 733 تک پہنچ گئیں
December 8, 2020

نیو یارک (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا ، اموات15لاکھ 49 ہزار733تک پہنچ گئیں ، امریکامیں مزید 1500،اٹلی 564 اور روس میں 457 اموات ریکارڈ کی گئیں ۔

دنیا بھر  میں  کورونا بے قابو ہو گیا ،بھارت میں مزید374اموات ہوئیں ، اب تک  کل اموات کی تعداد ایک  لاکھ 40 ہزار 590 ہو گئی ہیں ،برازیل میں مزید26ہزار363کیسزسامنے آئے ہیں جب کہ 321اموات  ہوئی ہیں ۔ فرانس میں 11 ہزار 22 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ  مزید 174 ہلاکتیں ہوئیں۔

برطانیہ میں 17 ہزار 272 نئےکیسز سامنے آئیں ، 231 مزید اموات ہوئیں،ایران میں مزید 11 ہزار 561 کیسز سامنے آئے جب کہ 294 اموات ہوئیں۔

کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 6 کروڑ78لاکھ ہو گئی، دنیا بھرمیں 4 کروڑ68لاکھ88ہزارافراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔