Saturday, April 27, 2024

دنیا بھر میں کورونا ایک روز میں مزید 8 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا

دنیا بھر میں کورونا ایک روز میں مزید 8 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا
March 21, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں، ایک روز میں مزید 8 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا۔ ہلاکتیں 27 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

برازیل میں 2331، امریکا 780 اور میکسیکو میں 613 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اٹلی میں 401، روس 392، پولینڈ349 اور یوکرائن میں 260 افراد چل بسے۔

متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ گئی، 9 کروڑ 93 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوگئے۔