Monday, May 20, 2024

دنیا بھر میں کورونا اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ تیز، امریکا میں 19 فیصد اضافہ رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ تیز، امریکا میں 19 فیصد اضافہ رپورٹ
December 30, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ تیز ہو گیا۔ امریکا میں اومیکرون کیسز میں 19 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا۔

امریکا میں ایک ہفتے میں 76 ہزار سے زائد لوگ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ امریکا میں اومیکرون میں مبتلا مریضوں کی تعداد 60 فیصد تک جا پہنچی۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی۔ برطانوی اسپتالوں میں 90 فیصد مریض انتہائی نگہداشت وارڈز میں ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین 14 کروڑ، اموات 54 لاکھ سے بڑھ گئیں۔