Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا 24 گھنٹوں میں 1136 جانیں نگل گیا

دنیا بھر میں کورونا 24 گھنٹوں میں 1136 جانیں نگل گیا
September 14, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا 24 گھنٹوں میں 1136 جانیں نگل گیا۔ خاموش قاتل نے عالمی سطح پر 9 لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کو ابدی نیند سلادیا۔ یورپ میں کورونا کی دوسری لہر شروع جبکہ بھارت سمیت بعض ممالک میں ابھی تک وائرس کی پہلی لہر پر قابو نہ پایا جاسکا۔ صرف بھارت میں ایک دن میں مزید 92 ہزار کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار ایک سو چھتیس افراد لقمہ اجل بھی بنے۔ خاموش قاتل نے عالمی سطح پر 9 لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد جانیں نگل لیں۔ یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ بھارت سمیت بعض ممالک میں تاحال پہلی لہر ہی قابو میں نہیں آرہی، متاثرین اور ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ امریکا میں بھی ابھی تک وائرس کی پہلی لہرنہیں تھم سکی۔ مریضوں کی کل تعداد 65 لاکھ 16 ہزار 861 ہوچکی ہے، جبکہ ایک لاکھ 94 ہزار 33 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں ایک بار پھر ریکارڈ 92 ہزار 71 کیسز سامنے آئے، 1136 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 48 لاکھ 46 ہزار 428 جبکہ اموات 79 ہزار 722 ہوگئیں۔ فرانس میں ایک ہی دن میں 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ برطانیہ، اسپین اور چیک ری پبلک میں بھی صورتحال بگڑنے لگی۔ برطانیہ میں کل سے نئے سخت قوانین لاگو کیے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیل نے ملک میں دوسری بار لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔