Friday, May 17, 2024

دنیا بھر میں کورونا 2 لاکھ 80 ہزار زندگیاں نگل گیا،41 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا 2 لاکھ 80 ہزار زندگیاں نگل گیا،41 لاکھ سے زائد متاثر
May 10, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئی، 41 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثرہوگئے۔ 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید 1422 افراد جان سے گئے، ہلاکتیں 80 ہزار سے بڑھ گئیں، برازیل میں مزید 635، برطانیہ میں 346، میکسیکو میں 199اموات رپورٹ ہوئیں۔ دنیا بھر میں 14 لاکھ 36 ہزار افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے۔