Sunday, May 12, 2024

دنیا بھر میں کوروباری سرگرمیوں میں تیزی آگئی

دنیا بھر میں کوروباری سرگرمیوں میں تیزی آگئی
November 10, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)کورونا وائرس کی موثر ویکسین کااعلان ہوتے ہی دنیا بھرمیں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔ امریکی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بلند سطح پرکاروبار ہواجبکہ ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی بازار حصص میں ویکسین کی آمدکی خبرکابھرپورخیرمقدم کیاگیاہے ، ڈاؤ جونزمیں ایک ہزار چھ سو چھیالیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ گزشتہ ماہ کی نسبت ڈاؤ میں تین اعشاریہ سات فیصد تک کا اضافہ ہو چکاہے۔

ایئر لائنز اور کروز شپ کمپنیوں کے حصص بھی20 سے30 فیصد تک مسلسل بڑھ گئے ہیں ۔ جبکہ وبا کے باعث بحران کا شکار صنعتوں میں بھی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔

ویکسین بنانے والی کمپنی پی فیزر میں 6فیصدجبکہ بائیو این ٹیک کے شیئرز میں 18فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔