Saturday, April 20, 2024

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
January 26, 2020
سری نگر (92 نیوز) دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی۔ مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہے، جگہ جگہ  بھارتی فوج تعینات ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو175سے زائد دن ہو گئے ہیں۔ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق بھی سلب کررکھے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔